27اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی نے پیر کو فلو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تاکہ ڈاکٹروں کو موسمی فلو اور کوویڈ19 میں فرق کرنے میں مدد ملے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ امارات میں صحت کے مراکز فلو کے قطرے پلانے کی پیشکش کریں گے۔
سرکاری اسپتال کے آپریٹر سیہا نے کہا کہ وہ ابوظہبی شہر اور العین میں اپنی ہوم فلو خدمات کی رسائی میں اضافہ کرے گا جو موجودہ حالات اور معذور افراد کے لئے ہے۔ سیہا عہدیداروں نے کہا کہ یہ کدمات کسی بھی رہائشی کے لئے فری ہوں گی جو سرکاری اسپتال میں جاتا ہے۔جبکہ نجی کلینک اور اسپتال بھی فلو ویکسن کے صرف 25 سے 50 درہم لیتے ہیں۔
سیہا میں چیف آپریشنز آفیسر نے بتایا کہ کوویڈ19 اور فلو وائرس دونوں ایک طرح کی علامات کی نمائش کرتے ہیں لہذا فلو کی ویکسن بہت اہمیت رکھتی ہے۔ جب زیادہ تعداد میں لوگوں مو فلو کے قطرے پلائے جائیں گے تو صحت کے پیشہ ور افراد کو کوویڈ19 مریضوں اور فلو کے مریضوں میں فرق کرنا آسان ہو گا