کوویڈ19 بوسٹر شاٹس کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کر سکتی ہیں، رپورٹ

 کوویڈ19 بوسٹر شاٹس کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کر سکتی ہیں، رپورٹ


 اسرائیل میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں کوویڈ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر 11 ہزار افراد کے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے ہے کہ کوویڈ بوسٹر شاٹس کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔

 

 مطالعہ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ، راس الخیمہ ہسپتال کے شعبہ پیتھالوجی کے سربراہ ڈاکٹر ستیام پرمار نے کہا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے مقابلے میں ویکسین والے افراد میں وائرس کا بوجھ بہت کم ہوتا ہے ،لجس کا مطلب یہ ہے کہ اگر انہیں انفیکشن ہو بھی جائے تو ٹرانسمیشن کم سے کم ہو گی۔

 

 بوسٹر خوراک بوجھ کو کم کرنے میں مزید مدد کرتی ہے۔ 

 

 اب تک کے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین ہی واحد راستہ ہے جس کے زریعے ہم اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ ویکسین ہی ہمیں شدید علامات، ہسپتال میں داخل ہونے اور یہاں تک کہ موت سے بچاتی ہے۔ اپنے ویبیناروں کے ذریعے ، ہم کوویڈ19 سے متعلق مختلف مسائل پر نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کمیونٹی کی مدد کرتے رہے ہیں۔ 

 

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، آر اے کے ہسپتال ڈاکٹر رضا صدیقی نے کہا ہے کہ چونکہ ملک کا ویکسینیشن پروگرام نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے ، اینٹی باڈیز اور بوسٹر شاٹس کے کردار کے حوالے سے اب بھی کچھ شبہات موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: