دبئی کے اسکولوں کے لئے کوویڈ19 قواعد پر نظر ثانی، کوویڈ19 مثبت کیسز سے قریبی رابطوں کے لیے قرنطینہ کی مدت کم کر دی گئی

دبئی کے اسکولوں کے لئے کوویڈ19 قواعد پر نظر ثانی، کوویڈ19 مثبت کیسز سے قریبی رابطوں کے لیے قرنطینہ کی مدت کم کر دی گئی

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے تعلیمی اداروں میں کوویڈ19 سے متعلقہ قواعد پر نظر ثانی کی ہے۔ 

 

یہ ہدایات یونیورسٹیوں ، اسکولوں ، نرسریوں ، ابتدائی بچپن کے مراکز اور دبئی میں خصوصی ضروریات کے مراکز پر لاگو ہوتی ہیں۔

 

 اہم اپ ڈیٹس میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں: 

 

>> طلباء کے لیے جسمانی فاصلہ کی ضرورت اب دو کے بجائے ایک میٹر ہے۔ 

>> تمام احتیاطی تدابیر جیسے ماسک پہننا ، ہاتھوں کو دھونا وغیرہ پر عمل جاری رہے گا۔ 

>> کوویڈ19 مثبت کیس سے قریبی رابطے والے افراد کی قرنطینہ کی مدت سات دن تک کم کر دی گئی ہے ، چاہے انہوں نے ویکسین لگوائی ہو یا. ہیں۔ اگر اس شخص میں کوئی علامات نہیں ہے تو قرنطینہ مدت کے اختتام پر پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ 

>> کوویڈ19 مثبت والے شخص کے لیے قرنطینہ کی مدت 10 دن ہی ہے۔ 

>> ایک کلیئرنس سرٹیفکیٹ - ایک مثبت کیس کے لیے قرنطینہ مدت کی تکمیل کے بعد خود بخود جاری کیا جائے گا۔ طلباء اور عملہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد تعلیمی ادارے میں واپس آسکتے ہیں۔ 

 

 ڈائریکٹر برائے ہیلتھ پالیسیز اینڈ سٹینڈرڈ ڈیپارٹمنٹ ، ہیلتھ ریگولیشن سیکٹر ڈاکٹر حنان عبید نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد سکول طلباء اور عملے کے ممبروں کی صحت اور فلاح و بہبود کا تحفظ ہے جبکہ بہترین حد تک سیکھنے کے عمل کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ یہ تفصیلی ہدایات متعلقہ تعلیمی اداروں کے لیے واضح ، عین مطابق اور جامع مرحلہ وار جاری کی گئی ہیں تاکہ وہ اس کے لئے قبل از وقت تیار ہو سکیں۔

 

 سکول ہیلتھ سیکشن ، ڈی ایچ اے کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر سوسان النہاس نے کہا ہے کہ یہ قواعد اعتدال پسند ہیں اور ان اقدامات سے وائرس کی منتقلی کا خوف کم رہ جاتا ہے۔ آئسولیشن روم کے تقاضوں سے لے کر احتیاطی تدابیر کی پابندی ، کانٹیکٹ ٹریسنگ ، قریبی روابط اور خطرے کی تشخیص تک ہر چیز کو ہدایات میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ تین اکتوبر 2021 سے ، دبئی کے نجی اسکولوں میں تمام کلاسز فیزیکل ہوں گی۔ اس تاریخ کے بعد ، وہ طلباء جو آن لائن تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں ڈی ایچ اے کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔


یہ مضمون شئیر کریں: