اگر آپ کو کسی صحت مرکز سے کوئی ویکسین موصول ہوئی ہے تو مندرجہ ذیل میں اس کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
الہوسن ایپ سے متعلق مارچ میں اعلان کیا گیا تھا کہ الہوسن ایپ ویکسین کی قومی رجسٹری بن جائے گی۔ اگر آپ ویکسن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ شیئر کا آپشن استعمال کریں جو ایپ کے اوپری حصے میں دائیں کونے میں موجود ہے ، ایک تیر کی شکل میں۔ اس کے بعد ایپ آپ کو اپنے ویکسی نیشن کارڈ کی سافٹ کاپی ای میل یا کسی بھی میسجنگ ایپ کے ذریعہ شیئر کرنے کا اختیار دے گی۔
اس سے قطع نظر کہ کس صحت اتھارٹی نے آپ کو متحدہ عرب امارات میں ویکسین فراہم کی ہے اس کے باوجود آپ الہوسن ایپ سے سرکاری طور پر ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔
مزید برآں، اگر آپ نے وزارت صحت و روک تھام کے زریعے ویکسن لگوائی ہے تو ویکسی نیشن کارڈ اسی مرکز میں دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ نے ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی کے زیر انتظام صحت مراکز سے ویکسین موصول کی ہے تو آپ مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کرکے ویکسین کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ سیہا ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے انگریزی زبان منتخب کریں۔ اس کے بعدی ‘'دیگر سہا خدمات' کا انتخاب کریں۔ پھر کوویڈ19 رپورٹس منتخب کریں اور اپنی کوویڈ19 ویکسینیشن رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ‘دیکھیں’ پر کلک کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو یہ ویکسین دبئی ہیلتھ اتھارٹی ق کے تحت چلائے جانے والے کسی صحت مرکز کے ذریعہ موصول ہوئی ہے تو ، آپ ان اقدامات پر عمل کرکے ویکسین کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں:
ڈی ایچ اے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لئے اپنا ایم آر این نمبر استعمال کریں۔ کوویڈ19 ویکسینیشن کارڈ پر کلک کریں۔ ایپ اس کے بعد آپ کو پرنٹ آؤٹ کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن فراہم کرے گی۔