دبئی انٹرنیشنل نیوٹریشن کانگریس کا کوویڈ19 خطرات کو کم کرنے کے لئے صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی

دبئی انٹرنیشنل نیوٹریشن کانگریس کا کوویڈ19 خطرات کو کم کرنے کے لئے صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی

26اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دبئی انٹرنیشنل نیوٹریشن کانگریس کے سالانہ 6 ویں ایڈیشن کا اختتام متعدد سفارشات کے ساتھ ہوا جس میں غذائیت کے شعبے میں مختلف موضوعات پر توجہ دی گئی۔ یہ تین روزہ پروگرام دبئی کے نائب حکمران ، شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں 22-24 اکتوبر 2020 ء میں منعقد ہوا ۔ 

اس ایونٹ میں 35 مقررین نے جدید ترین تحقیق اور کلینیکل غذائیت کے شعبے میں بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کوویڈ19 سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی جیسے کوویڈ19 کا ذہنی صحت پر اثر ، متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی ، کوویڈ19 کے دوران کھانے کی عادات اور صحت مند طرز زندگی وغیرہ. کانگریس میں 20 سے زائد ممالک کے ممتاز مقررین نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کے نتیجے میں متعدد سفارشات پیش کی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں: متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو ایک صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کی اہمیت تاکہ کوویڈ19 کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔ مزید برآں صحت مند غذا کو فروغ دینا ، گھر پر باقاعدگی سے ورزش کرنا ، سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ، اور قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا شامل ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: