ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے امریکی سفیر کے ساتھ کوویڈ19 ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے پر تبادلہ خیال

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے امریکی سفیر کے ساتھ کوویڈ19 ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے پر تبادلہ خیال

25اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی، سی ایچ اے، نے متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر جان رکولٹا جونیئر کی میزبانی کی جب کہ ان کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کی کامیابی سے متعلق تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ کیا گیا۔ 

امریکی سفیر جان راکولٹا کے ہمراہ اقتصادی قونصلر ایلیسن دلورتھ اور معاشی ایسوسی ایٹ سوسن ہومز تھے جبکہ ایس ایچ اے ایکٹنگ گروپ چیف آپریشنز آفیسر ڈاکٹر مروان الکعبی اور چیف میڈیکل آفیسر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی ڈاکٹر نوول احمد محمد الکعبی نے ان کا استقبال کیا۔ 


وفد کو متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس ویکسین کے لئے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے ایک حصے کے طور پر ، امریکی سفیر اور وفد نے ابو ظہبی نمائش سنٹر میں کلینیکل ٹرائلز منعقد کرنے کے لئے ایس ایچ اے کے خصوصی مرکز کا دورہ بھی کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: