متحدہ عرب امارات کوویڈ19 اقتصادی بحالی کی انڈیکس رینکنگ میں عرب خطے میں سرفہرست ہے

متحدہ عرب امارات کوویڈ19 اقتصادی بحالی کی انڈیکس رینکنگ میں عرب خطے میں سرفہرست ہے

12 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ہوریزن ریسرچ گروپ کے جاری کردہ کوویڈ اقتصادی بحالی انڈیکس رینکنگ میں متحدہ عرب امارات عرب خطے میں سرفہرست ہے۔

انڈیکس اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ 122 ممالک نے کس طرح کوویڈ19 کے دور میں ریکوری پر کام کیا جبکہ ان ممالک کی پہلے معاشی اور ڈیفینس کی صورتحال کیسی تھی۔ اپنی معاشی چستی ، مضبوط نظام اور اعلی خواندگی کی شرح کی بدولت، متحدہ عرب امارات صحت، تعلیم ، کم قرض کی سطح ، حکومتی سرمایہ اور ڈیجیٹل اکانومی کے لحاظ سے بالترتیب 5ویں، 15ویں، 17ویں، 19ویں اور 21ویں نمبر پر ہے۔


اگرچہ کچھ ممالک جو ابتدائی طور پر زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات ، لکسمبرگ ، سنگاپور ، اسرائیل ، مالٹا یا آئرلینڈ وغیرہ لیکن یہ ممالک معاشی طور پر زیادہ لچک دار ہیں جس کی وجہ سے یہ جلد ریکوری کر لیں گے۔  



یہ مضمون شئیر کریں: