10 اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) دس اکتوبر کو ہر سال عالمی یوم دماغی صحت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن کی مناسبت سے وزارت صحت و روک تھام نے کوویڈ19 کے دوران اپنی صحت کی خدمات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد موثر سمارٹ سسٹم کے زریعے جدید طریقوں سے علاج معالجے ، احتیاطی تدابیر اور ذہنی صحت سے متعلق بحالی کی خدمات پیش کرنا نیز قومی ذہنی صحت کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، ڈبلیو ایچ او ، کے مطابق اس سال کا موضوع "دماغی صحت سب کے لئے، زیادہ سرمایہ کاری مطلب زیادہ کنٹرول، ہر کوئی، کہیں بھی" ہے جس کا مقصد دنیا بھر کی عوام کی ذہنی صحت کی خدمات کی ترقی یا استحکام کے لئے حوصلہ افزائی اور مزید کوششیں کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ صحت اور دماغی صحت کے ایسے نظام کو تشکیل دینا جو موجودہ اور مستقبل کے مطابق ہوں۔ وزارت کی خدمات میں آؤٹ پیشنٹ کلینک میں مریضوں کے لئے ورچوئل نفسیاتی کلینک کا اجراء ، ورچوئل فارمیسی خدمات کی ترقی ، نفسیاتی دوائیوں کے لئے آنلائن رہنمائی کی فراہمی اور دوائی ہوم ڈلیوری خدمات شامل ہیں۔