شیخ خالد بن محمد بن زید کو کوویڈ19 کی ویکسین دے دی گئی

ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو خلیفہ ہسپتال کے دورے کے دوران کوویڈ19 کی ویکسن لگائی گئی۔

26 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو کوویڈ19 کی ویکسن لگائی گئی۔

 شیخ خالد بن محمد کو یہ ویکسن خلیفہ ہسپتال کے دورے کے دوران لگائی گئی جبکہ انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسن لگائے جانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ 

 ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ خالد بن محمد کو ویکسن لگائے جانے کا عمل پروگرام کی حمایت اور اہم شعبوں میں کارکنوں کو حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں ویکسین کے ٹرائلز ، جس میں 125 قومیتوں کے 31،000 سے زیادہ رضاکار شریک ہیں ، نے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ویکسین ٹرائلز کا آغاز متحدہ عرب امارات نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور لوگوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر کیا ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: