کوویڈ19: ابوظہبی ٹیسٹ ٹیموں کا گھروں میں گشت، ایک دن میں 15 ہزار ٹیسٹ

کوویڈ19: ابوظہبی ٹیسٹ ٹیموں کا گھروں میں گشت، ایک دن میں 15 ہزار ٹیسٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پھیلنے کے آغاز سے ہی ، پولیس اور طبی عملے کی ایک ٹیم کوویڈ19 کیسز کی نشاندہی کرنے کے لئے ابو ظہبی کی سڑکوں پر گشت کرنے میں مصروف ہے۔ مہینوں تک ، عملے نے روزانہ 15 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا ہے۔ اکثر ٹیم رات کے وقت گشت کرتی ہے کیونکہ انہیں زیادہ امید ہوتی ہے کہ اس وقت زیادہ تر لوگ گھر پر موجود ہوں گے۔

 

 اہلکاروں نے العین کے باغ نواحی علاقوں سے لے کر ابوظہبی شہر کے بلند و بالا ٹاور تک ہر جگہ کا احاطہ کیا ہے۔ رات کے وقت لمبی شفٹوں کے دوران ، طبی ماہرین اور پولیس کو بار بار اپنے حفاظتی پوشاک کو تبدیل کرنا پڑتا ہے اور گھروں میں جا کر ٹیسٹ کرنا ہوتے ہیں تا کہ کوویڈ19 کی لہر پر قابو پایا جا سکے۔


یہ مضمون شئیر کریں: