23 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ الہوسانی نے امارات نیوز ایجنسی وام سے گفتگو میں بتایا کہ کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق صحت مند طریقوں کے بارے میں شعور کو فروغ دینا موجودہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پچھلے دو دنوں کے دوران کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ بعض لوگوں کی جانب سے اہم حفاظتی اقدامات پر عمل نا کرنے کو قرار دیا جیسے کہ چہرے کا ماسک نا پہننا ، جسمانی فاصلہ اور خاندانی اجتماعات اور مصافحہ جیسی سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھنا وغیرہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ 20 سے 40 سال کی عمر والے لوگ اس غلط تاثر کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کہ کوویڈ19 نوجوانوں پر اثرانداز نہیں ہوتا۔