معزور اماراتی شخص بھی کوویڈ19 ویکسین کے ٹرائلز کے لئے رضاکار

ڈس-ایبل سینٹر کا سینئیر افسر ایک غیر فعال ویکسین کی فیز 3 ٹیسٹنگ کے لئے سائن اپ کرنے والے دسیوں ہزار افراد میں شامل ہوگیا ہے

21 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) اپنے ملک کے ساتھ وفاداری اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے نے امارات میں کوویڈ 19 کی ویکسین کے ٹرائلز کے رضاکاروں میں شامل ہونے کے لئے احمد الشیبانی کو بھی مجبور کیا۔ ڈس-ایبل سینٹر کا سینئیر افسر ، جو ال عین اسپتال میں کام کرتا ہے ، ایک غیر فعال ویکسین کی فیز 3 ٹیسٹنگ کے لئے سائن اپ کرنے والے دسیوں ہزار افراد میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ شخص امارات کا رہائشی معذور ہے اور اس نے اپنی کمیونٹی کی خدمت میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ وہ امید کرتا ہے کہ ان کو دیکھ کر باقی لوگ بھی اس کار خیر میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں دیگر [معذور افراد] سے متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی خدمت کرنے اور معاشرے کے تمام افراد سے کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ ان کی شراکت کے نتیجے میں کورونا وائرس کی ویکسن بننے میں جلدی ہو گی۔ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینا متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کا قومی فریضہ ہے۔

خود کو رضاکار کے طور پر رجسٹر کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر کال کریں یا ویب سائٹ وزٹ کریں۔

01 819 1111

4humanity.ae


یہ مضمون شئیر کریں: