اماراتی اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان انسداد کوویڈ19 کے لئے آر اینڈ ڈی معاہدے پر دستخط

ایپیکس نیشنل انویسٹمنٹ نے کورونا وائرس پر تحقیق کے لئے اسرائیلی تیرا گروپ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے

16 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) امارات کی کمپنی ایپیکس نیشنل انویسٹمنٹ نے کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کرنے کے لئے اسرائیلی تیرا گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس معاہدے پر اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کے چیئرمین خلیفہ یوسف خوری اور تیرا گروپ گروپ کے چئیرمین اورن ساڈو نے ابو ظہبی کی القدرا ہولڈنگ کے مین دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دستخط کیے تھے۔ اس کانفرنس میں اماراتی اور اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ فرسٹ کیپٹل گروپ کے نمائندے اڈو برنیکر ، اور دونوں کمپنیوں کے متعدد معززین اور عہدیدار شریک تھے۔

اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے خلیفہ یوسف خوری نے کہا ہے کہ ہم تیرا گروپ کے ساتھ اس تعاون سے خوش ہیں جو اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت ، معیشت اور موثر شراکت داری کا افتتاح کرنے والا پہلا کاروبار سمجھا جاتا ہے ، تاکہ انسانیت کی خدمت کے لئے فائدہ ہو۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: