متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیبہ، فوجیرہ میں دو نئے کوویڈ19 مفت ٹیسٹنگ مراکز قائم

امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی امارات فجیرہ میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے دو نئے مراکز کا آغاز کیا ہے

04 اگست 2020: (جنرل رپورٹر)امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شمالی امارات فجیرہ میں دو نئے کورونا وائرس ٹیسٹنگ مراکز کا آغاز کیا ہے۔ یہ دونوں مراکز متحدہ عرب امارات کی وسیع پیمانے پر کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ وزارت صحت کی جانب سے ہر 24 گھنٹے میں چالیس ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔

وام کے مطابق یہ دونوں مراکز فوجیرہ میں واقع "اوم دیبہ" اور فوجیرہ نمائش سینٹر میں واقع ہیں۔ وام نے مزید کہا کہ یہ ٹیسٹ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں دونوں کے لئے مفت ہوں گے۔

وام نے مزید بتایا کہ فوجیرہ کی حکومت ، جو متحدہ عرب امارات کے سات امارات میں سے ایک ہے ، نے وزارت صحت و روک تھام اور ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر اس سینٹر پر کام کیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: