چئیرمین ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی رضاکاروں سے کوویڈ19 ویکسین ٹرائلز میں حصہ لینے کی اپیل

چئیرمین ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی رضاکاروں سے کوویڈ19 ویکسین ٹرائلز میں حصہ لینے کی اپیل

26جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی محکمہ صحت کے چیئرمین نے آج مزید رضاکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابوظہبی میں اس وقت جاری کوویڈ19 ویکسین کلینیکل ٹرائلز میں حصہ لیں۔ عبد اللہ بن محمد الحامد نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کلینیکل ٹرائل کا حصہ بننے سے رضاکاروں کو موقع ملے گا کہ وہ نہ صرف اپنی کمیونٹی ، بلکہ عالمی سطح پر صحت کی کمیونٹی پر اثر انداز ہو سکیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان ٹرائلز میں شریک ہیں وہ اکیسویں صدی کے دوران دنیا کو درپیش ایک سب سے بڑے صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے کوششوں کی حمایت میں شریک ہیں۔ میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے تمام رہائشیوں اور شہریوں سے ذاتی طور پر ان سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر ممکن ہو سکے تو وہ ان رضاکارانہ ٹرائلز میں لازمی شریک ہوں۔ یہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی دانشمندی ہے کہ جس کی وجہ سے قوم کو ممکنہ کوویڈ19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے فیز 3 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کو ٹرائلز کے لئے منتخب کرنے کی وجہ یہاں مختلف اقوام اور برادریوں کا ہونا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: