متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لئے ملک بھر میں رجسٹریشن کھولنے پر غور

ملک بھر میں رجسٹریشن کھولنے پر غور، کلینیکل ٹرائلز کی رجسٹریشن

21جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی میڈیا آفس نے اتوار کے روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کورونا وائرس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کے لئے ملک بھر کی عوام کے لئے رجسٹریشن کھولنے پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا آفس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت صحت اور محکمہ صحت،ابو ظہبی متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے غیر فعال ویکسین کے فیز3 کےکلینیکل ٹرائلز میں رضاکارانہ طور پر خدمات فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کھولنے کے لئے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے کن مقامات سے رضاکار لئے جائیں گے اس پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔

ابوظہبی نے جولائی کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ اس نے چین کے اشتراک سے کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لئے سینوفرم سی این بی جی کی غیر فعال ویکسین کے فیز3 کا ٹرائل شروع کیا ہے۔محکمہ صحت نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ویکسین پہلے ہی بغیر کسی منفی ردعمل کے کلینیکل ٹرائلز کےپہلے اور دوسرے  مرحلےسے گزر چکی ہے جبکہ تمام رضا کاروں میں سے سو فیصد نے اینٹی باڈیز پیدا کی ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: