امارات کی کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئےجنوبی سوڈان کو طبی امداد کی فراہمی

امارات کی کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئےجنوبی سوڈان کو طبی امداد کی فراہمی

21جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے ایک امدادی طیارہ 7.5 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس لے کر جنوبی سوڈان روانہ کیا۔ یہ امداد لگ بھگ 7،500 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششوں کو فروغ دیتے ہیں۔

ایتھوپیا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور جنوبی سوڈان میں غیر رہائشی سفیر محمد سالم احمد موساد الرشدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اعتماد ، باہمی احترام ، اور تعاون کے اصولوں پر مبنی تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط اور وسیع کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جنوبی سوڈان میں طبی امداد کی فراہمی سے طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی جو انسداد کوویڈ19 کے لئے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 74 ممالک کو 1،100 میٹرک ٹن سے زیادہ امداد فراہم کرکے کوویڈ 19 کے بحران کا جواب دیا ہے ، جس سے 10 لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: