17 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ آٹھ میٹرک ٹن طبی سامان اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس لے کر برکینا روانہ کیا گیا۔ اس امداد سے تقریبا 8 ہزار میڈیکل پروفیشنلز کو وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جس سے ملک میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
برکینا میں متحدہ عرب امارات کے غیر مقیم سفیر ڈاکٹر فہد عبید محمد التفق نے کہا ہے کہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران امارات کا تعاون کی خاطر افریقی ممالک میں امداد بھیجنے کا یہ جذبہ باہمی احترام کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد طبی شعبہ کے پروفیشنلز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ماہ بھی ایک امدادی طیارہ برکینا بھیجا گیا تھا اور یہ امداد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر کی جا رہی ہے جس میں عالمی ادارہ صح اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں کا تعاون بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے 73 ممالک کو 1087 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کرکے کوویڈ19 کے بحران کا جواب دیا ہے جبکہ اس طبی امداد سے دس لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد ہوئی ہے.