15 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک امدادی طیارہ 10 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس لے کر میکسیکو روانہ کیا گیا۔ یہ امداد تقریبا دس ہزار طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی جو وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں، جس سے ملک میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
میکسیکو میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد حاتم المینہالی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور میکسیکو کے مابین دوطرفہ تعلقات حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حمایت اور سرپرستی سے نمایاں طور پر فروغ پائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج طبی امداد پر مشتمل طیارے کو میکسیکو روانہ کرنے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ متحدہ عرب امارات میکسیکو کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات 72 ممالک کو 1079 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کر چکا ہے جس سے 10 لاکھ سے زیادہ طبی پیشہ ور افراد کی مدد کی گئی ہے