وزارت صحت و روک تھام کوووڈ19 ویکسین کی 1 ملین سے زیادہ خوراکیں مہیا کر رہا ہے

وزارت صحت و روک تھام کوووڈ19 ویکسین کی 1 ملین سے زیادہ خوراکیں مہیا کر رہا ہے

11 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) منصوبے کے مطابق تمام رہائشیوں کو کورونا وائرس ویکسین فراہم کرے گی اور انفیکشن کی شرح کو کم کرنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ 

وزارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویکسین کی اب تک 10 لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کر چکی ہے جس میں 1،086،568 خوراکیں فراہم کی گئیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دو خوراکیں وصول کر رہے ہیں۔ 


مزید یہ کہ یہ ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ عام طور پر یہ ویکسین برادری کے تمام طبقات کو دستیاب ہے خاص طور پر عمر رسیدہ افراد اور جو دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: