بھارت سے دبئی کی پرواز کے لئے 18 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسینیشن پروف کی ضرورت نہیں

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، بھارت ، ہندوستان ، پرواز ، امیگریشن ، ویکسینیٹڈ ، ویکسین ، ویکسینیشن

قومی کیریئر ایمریٹس نے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے نابالغ بچوں کو بھارت سے دبئی جاتے وقت ویکسینیشن کی ضرورت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

کچھ زمروں کے مسافروں، بشمول ہیلتھ کیئر ورکرز، اساتذہ، طلبا، ایکسپو 2020 ورکرز، طبی پیچیدگیوں والے افراد کو بھی ویکسین لئے بغیر سفر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ تاہم متعلقہ امیگریشن حکام کی جانب سے سفر سے قبل کی منظوری لازمی ہے جس کا انحصار اس امارت پر ہے جس کے لئے وہ پرواز کر رہے ہیں۔

 

خلیج ٹائمز (Khaleej Times)


یہ مضمون شئیر کریں: