متحدہ عرب امارات کی 16 نومبر سے عمانی شہریوں کو زمینی بندرگاہوں کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت

متحدہ عرب امارات کی 16 نومبر سے عمانی شہریوں کو زمینی بندرگاہوں کے ذریعے داخل ہونے کی اجازت

اماراتی قیادت کی حمایت اور ہدایت کی بنیاد پر ، متحدہ عرب امارات نے کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے اور ریکارڈ مدت کے اندر اندر کوویڈ19 کے پھیلاؤ کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک منظم ردعمل کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی ، فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اینڈ سٹیزنشپ ، اور وزارت برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے 16 نومبر 2020 پیر سے ریاستی سطح پر لینڈ پورٹ کے ذریعے نقل و حرکت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایک مشترکہ بیان میں تینوں حکام نے بتایا کہ سلطان عمان کے شہریوں کو زمینی بندرگاہوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لئے پیشگی منظوری کی ضرورت سے استثنی حاصل ہے۔ عمانی شہریوں کو پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ ٹیسٹ پہلے سے ہی ان کے ملک میں تسلیم شدہ لیبارٹریوں سے ہو اور یہ کہ ٹیسٹ کی میعاد ٹیسٹ کی تاریخ سے 48 گھنٹوں سے تجاوز نہیں کرے گی۔ ان کو یہ بھی لازم ہے کہ وہ آتے ہی بندرگاہوں پر کوویڈ19 ٹیسٹ کروائیں اور الحسن ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے علاوہ منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: