متحدہ عرب امارات کی فوڈ ڈیلیوری سروس نے 15 ہزار  رائڈرز کو ویکسین لگائی

متحدہ عرب امارات کی فوڈ ڈیلیوری سروس نے 15 ہزار رائڈرز کو ویکسین لگائی

 فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے یہ اقدام گزشتہ سال دسمبر میں شروع کیا تھا۔

 

 فوڈ اور کوئیک کامرس ڈیلیوری پلیٹ فارم ، تلابات یو اے ای، نے اپنے ملک گیر رضاکار رائڈر ویکسینیشن پروگرام کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق فوڈ ڈیلیوری کمپنی نے ساتوں امارات میں اس کے 15 ہزار سے زائد روئڈرز (سواروں) کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ یہ اقدام محکمہ صحت، ابوظہبی، ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) اور وزارت صحت و روک تھام کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔

 

کمپنی نے کہا ہے کہ ہم ویکسی نیشن کا انتخاب کرنے پر اپنے سواروں کے بے حد مشکور ہیں اور ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہمارے تمام سواروں نے یہ انتخاب کیا ہے۔ ہمارے سوار متحدہ عرب امارات کے بحالی کے مسلسل سفر میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے ایک فعال ردعمل کے ذریعے تیزی سے اپنے آپ کو دنیا کے ایک سرکردہ ملک کے طور پر تسلیم کروایا ہے۔ صنعت کے رہنماؤں کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری رہی ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں اور معیشت کو جلد از جلد کوویڈ سے پہلے کی حالت میں واپس لانے میں مدد کریں۔ ہمیں ملک بھر میں ویکسینیشن پروگرام مکمل کرنے والی پہلی نجی کمپنیوں میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: