دبئی میں محکمہ اسلامی امور و رفاہی سرگرمیوں (آئی اے سی اے ڈی) نے کہا ہے کہ نماز ہال عید الفطر کی نماز سے 15 منٹ قبل کھلیں گے اور نماز مکمل ہونے کے فورا بعد ہی بند ہوجائیں گے۔ خطبہ سمیت عید کی نمازیں 15 منٹ کی مدت تک ادا کی جائیں گی۔ آئندہ اطلاع تک خواتین کے نماز ہال بند رہیں گے۔
آئی اے سی اے ڈی نے امارات میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے رہنما خطوط کی وضاحت کی جس کا مقصد کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ آج ایک وضاحت میں ، آئی اے سی اے ڈی نے کہا کہ نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہجوم نہ کریں اور نماز عید سے پہلے اور اس کے بعد جمع ہونے سے گریز کریں۔ عید کی نماز صبح 5:52 بجے شروع ہوگی۔
آئی اے سی اے ڈی نے حکام کی طرف سے پہلے بیان کردہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا ، بشمول چہرے کے ماسک پہننا ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا اور مصافحہ سے گریز کرنا۔