جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، نائیجیریا، جمہوریہ کانگو، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، نمیبیا اور زمبابوے سے قومی اور بین الاقوامی کیریئرز اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے تمام ان باؤنڈ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوگنڈا، گھانا اور روانڈا سے آنے والے مسافروں کے لیے داخلے کے اقدامات کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جو ہفتہ، 29 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔
مذکورہ ممالک سے متحدہ عرب امارات آنے والوں کو 48 گھنٹوں کے اندر روانگی کے اپنے ممالک میں منظور شدہ لیبز سے منفی کوویڈ19 ٹیسٹ کروانا ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے علاوہ روانگی والے ائیرپورٹ پر ریپڈ-پی سی آر ٹیسٹ کرنا ہوگا۔
کوویڈ19 کی علامات میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر نہ کریں۔ جبکہ تمام مسافروں پر کوویڈ سے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے۔