حاملہ ہونے کی خواہش مند خواتین، دودھ پلاتی مائیں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچے ویکسین لینے کے لئے نئے اہل گروپوں کا حصہ

حاملہ ہونے کی خواہش مند خواتین، دودھ پلاتی مائیں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچے ویکسین لینے کے لئے نئے اہل گروپوں کا حصہ

جیسے جیسے یہ وبا پھیلتی جا رہی ہے، اسی طرح طبی پیشہ ور افراد اور محققین کی اس سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کی کوششوں میں بھی پیش رفت آرہی ہے۔ یہ لوگ ہمیں محفوظ کرنے اور ہماری معمول کی زندگیاں ہمیں واپس دلانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں مارکیٹ میں متعدد ویکسینز متعارف کرائی گئیں، لیکن صرف مخصوص گروپوں کے لئے۔متحدہ عرب امارات اس سلسلے میں پیشرو رہا ہے اور اس نے اپنے 87 فیصد سے زائد باشندوں کو ویکسین لگائی ہے اور یہ شرح 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 97.5 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کا طویل مدتی بحالی کے لئے 2021 کے آخر تک 100 فیصد ٹارگٹڈ گروپوں کو ویکسین دینے کا منصوبہ ہے۔ ویکسینیشن کے اعداد و شمار اس وقت فی 100 اہل افراد 145.89 خوراکوں پر ہے۔

 

وقایہ کی نئی مہم ان نئے گروپوں پہ روشنی ڈالتی ہے جو ویکسین لگوانے کے اہل پائے گئے ہیں۔ ان میں حاملہ ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین، دودھ پلانے والی مائیں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔ طبی آزمائشوں سے پتہ چلا ہے کہ کوویڈ ویکسین ان گروہوں کے لئے محفوظ ہے۔ نتیجتاً، جو خواتین اپنی اولاد کو دودھ پلا رہی ہیں وہ یقین رکھ سکتی ہیں کہ اگر وہ ویکسین وصول کر لیں تو ان کے بچوں کو ویکسین کی وجہ سے کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

 

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے 3 سے 17 سال کی عمر کے لئے سینوفارم "مدافعت کا مطالعہ" شروع کیا ہے۔ یہ مطالعہ متحدہ عرب امارات کے اس وژن کے مطابق ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگائے تاکہ مجموعی طور پر مدافعت حاصل کی جا سکے؛ اور مسلسل خوف اور خطرے سے ہٹ کر زندگی واپس معمول پر آ سکے۔

 

متحدہ عرب امارات مسلسل سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرح والے ممالک کے درمیان کھڑا ہے۔ یہاں ہر قسم کے ویزا ہولڈرز کے لئے مفت ویکسینیشن پورے متحدہ عرب امارات میں فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ہر ایک کی حفاظت اور تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن وباء کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہو گی۔ آپ کے اپنے تحفظ کے ساتھ ساتھ آپ کے خاندان اور کمیونیٹی کی حفاظت کے لئے، آپ ویکسین ضرور حاصل کریں۔



یہ مضمون شئیر کریں: