متحدہ عرب امارات کا گریڈ 12 کے امتحانات کے لئے کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کا اعلان

امارات گریڈ 12 امتحانات، امارات گریڈ 12 امتحانات کوویڈ19 قوائد، گریڈ 12 امتحان قوائد و ضوابط

وزارت تعلیم (ایم او ای) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے جون 2021 میں گریڈ 12 کے امتحانات کے لئے قوائد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ 

 

وزارت تعلیم کے نصاب کے مطابق چلبے والے سرکاری اور نجی اسکولوں کے قوائد و ضوابط میں کوویڈ19 احتیاطی تدابیر کا نفاذ بھی شامل ہے جس کا مقصد طلباء ، اساتذہ اور انتظامی عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

 قوائد و ضوابط کے مطابق ، گریڈ 12 کے طلباء ، اساتذہ ، منتظمین اور معاون عملہ ( جن میں صفائی اور کیٹرنگ عملہ اور سکیورٹی گارڈز شامل ہیں ) کو منگل (8 جون ، 2021) اور اتوار (13 جون) کو پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا جبکہ ضروری ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کی مدت چار دن سے زیادہ نہ ہو۔ 

 

اعلان کے مطابق ٹیسٹ سے 30 منٹ قبل اسکولوں میں پہنچنا اور ٹیسٹ سے 60 منٹ قبل اسکول کے گیٹ کھولنا بھی شامل ہے۔ والدین اور دیگر افراد کو اپنی گاڑیوں اور بسوں میں رہنا چاہیے۔


یہ مضمون شئیر کریں: