وزارت داخلہ کی 12سے 15 عمر کے گروپ کے لئے فائزر بائیو ٹیک ویکسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری

" متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے 12 سے 15 عمر کے گروپ کے لئے فائزر بائیو ٹیک ویکسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ "

قومی کوویڈ19 ویکسینیشن منصوبے کے مطابق ، وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) نے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بعد 12 سے 15 عمر کے گروپ کے لئے فائزر بائیو ٹیک ویکسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ویکسین کے ہنگامی استعمال کو مقامی سطح پر منظور کر لیا گیا ہے۔ 

اس منظوری کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اور اس عمر کے گروپ کی حفاظت کرنا ہے۔

مزید برآں، محکمہ صحت ، ابو ظہبی (ڈی ایچ ایچ) ، ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر (اے ڈی پی ایچ سی) اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لئے مفت قومی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: