ابوظہبی 10 میں سے 4 کوویڈ19 مریضوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، تحقیق

ابوظہبی 10 میں سے 4 کوویڈ19 مریضوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، تحقیق

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ابو ظہبی میں کوویڈ19 میں مبتلا 40 فیصد مریض ایسے ہیں جن میں کوئی علامت نہیں ہے۔ اس تحقیق میں فروری اور اپریل کے درمیان دارالحکومت میں صحت کے حکام کو 791 کیسز کی اطلاع دی گئی ہے جس میں کورونا کے خاموش پھیلاؤ کے خطرے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 

ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے آٹھ سائنسدانوں کی ابو ظہبی میں خلیفہ یونیورسٹی اور ال عین میں متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی نے مرتب کردہ اس رپورٹ میں بتایا ہے ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ماس ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ اسٹریٹیجی نے بڑی تعداد میں کوویڈ19 کیسز کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

 اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے افراد میں علامات کے ظاہر ہونے کا خطتہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے حامل افراد میں 75 فیصد سے زیادہ امکان ہوتا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوں تو مضر اثرات سے دوچار ہوں۔ 




یہ مضمون شئیر کریں: