یومیہ انفیکشن میں کمی: متحدہ عرب امارات میں 1,538 نئے کوویڈ 19 کیسز ریکارڈ

متحدہ عرب امارات یومیہ کیسز، امارات کوویڈ کیسز، امارات کوویڈ19 تازہ ترین


متحدہ عرب امارات میں بدھ کو 1,538 کوویڈ19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سال ریکارڈ کیے جانے والے یومیہ سب سے کم ہیں۔ لگاتار تین دن سے انفیکشن میں کمی آئی ہے۔ 

 

چوبیس گھنٹے کے دوران چار مریضوں کی کوویڈ سے موت ہوئی اور 2,457 افراد صحتیاب ہوئے۔ حکام نے اب تک 862,514 کیسز، 791,318 صحتیابیاں اور 2,273 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ 

 

 ایکٹو کیسز کی تعداد 68,923 رہ گئی ہے۔

 

 امارات میں اب تک 129.5 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

 یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد اس سال باقاعدگی سے 400,000 سے تجاوز کر گئی ہے اور بعض اوقات نصف ملین تک بھی پہنچی ہے۔ 

 

بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور وسیع پیمانے پر ویکسینیشن متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 سے بحالی کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

 

 ابوظہبی نے فائزر اور سائنوفرم کوویڈ19 ویکسین کی چوتھی خوراک دستیاب کر دی ہے۔

 

 ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ان میں سے کسی ایک ویکسین کی تین خوراکیں لی ہیں تو وہ چھ ماہ کے وقفے کے بعد اضافی خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

 دسمبر 2020 میں ویکسین لگانے کے آغاز کے بعد سے اب تک 23.7 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں عوام کو دی جا چکی ہیں۔

 

 متحدہ عرب امارات کی تقریباً 95 فیصد عوام اب مکمل ویکسین شدہ ہے۔

Source: دی نیشنل نیوز

 

Link: https://www.thenationalnews.com/uae/health/2022/02/09/uae-records-1538-new-covid-19-cases-as-daily-infections-continue-to-fall/


یہ مضمون شئیر کریں: