دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ٹرمینل 1، 15 ماہ بعد دوبارہ مسافروں کے لئے کھول دیا گیا

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، ٹرمینل ، پروازیں ، فلائیناس ، خدمات ، مسافر ، سفر ، وباء

دبئی انٹرنیشنل کے ٹرمینل 1 اور کونکورس ڈی نے اپنی 15 ماہ طویل بندش کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے فلائیناس پرواز ایکس وائی 201 کی آمد سے اپنے پہلے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ اس سہولت کے دوبارہ کھلنے سے ٹرمینل 2 اور 3 سے کیریئرز کی مرحلہ وار واپسی ہوگی۔

 

یہ سہولت سالانہ 18 ملین سے زیادہ مسافروں کے لئے عالمی معیار کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کوویڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت ڈی ایکس بی میں کارروائیوں کی جزوی معطلی کے بعد 25 مارچ 2020 کو یہ سہولیات بند کردی گئی تھیں۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)


یہ مضمون شئیر کریں: